نیلم جہلم پلانٹ سے 10ارب  یونٹ بجلی کی پیداوار مکمل

150

لاہور (نمائندہ جسارت) انجینئرنگ کے شاہکار نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ اب تک نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر 10ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرچکا ہے، اس بجلی سے120ارب روپے کی آمدنی حاصل ہو چکی ہے ۔ مالی سال 2019-20ء کے دوران پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کا ہدف 4ارب 66کروڑ یونٹ تھا ، لیکن یہاں سے نیشنل گرڈ کو 4 ارب 84کروڑ 30لاکھ یونٹ بجلی فراہم کی گئی ۔