مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے وادی جولان میں ایران کے لیے کام کرنے والے عسکری گروہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ اسرائیلی فوجی ترجمان افیخائی ادرعی کا کہنا تھا کہ نشانہ بنائے گئے جنگجوؤں کو ایران کی طرف سے براہ راست ہدایات مل رہی تھیں۔ ترجمان نے دھمکی دی کہ شمالی محاذ پر ایران کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔