آصف زرداری کے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری پر انکے بھائی کے الزامات

502

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ اسماعیل ڈاہری پر انکے بھائی کی جانب سے سنگین الزامات کی بوجھاڑ ابراھیم ڈاہری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسماعیل ڈاہری ایک جرائم پیشہ شخص ہے ،ڈکیتی،بھتا خوری اور منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ ابراہیم ڈاہری نے سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ڈاہری علاقے کا بہت بڑا جرائم پیشہ شخص ہے اور لاکھوں روپے بھتا خوری کرتا ہے، عید کی رات اسماعیل ڈاہری مسلح افراد کے ساتھ زبردستی میرے گھر داخل ہوا اور میرے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہمیں گھر سے باہر نکال دیا،ہمارا بھائی اصغر ڈاہری قتل ہوا جس کا خون بہا 6 کروڑ روپے اسماعیل ڈاہری نے وصول کیا،شاہپورجہانیاں شوگر ملز سے اسماعیل ڈاہری ماہانہ 3 لاکھ روپے بھتاوصول کرتا ہے ، علاقے کے مختلف افراد کی زمینوں کا پانی بند کرکے ان سے 5،5 لاکھ روپے بھتا لینے کے بعد ان کا پانی کھولتا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری،شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور سے اپیل کرتا ہوں کہ اس ظالم اور وحشی شخص سے ہمیں نجات دلائی جائے،میری زندگی اور میرے بچوں کی زندگی کو سخت خطرات لاحق ہیں اسماعیل ڈاہری ہمیں قتل کرادے گا ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اگر ہمیںقتل کردیا گیا تو ذمے ار اسماعیل ڈاہری اور رضا ڈاہری ہوں گے۔