شارجہ: متحدہ عرب امارات میں 30 اگست سے کھلنے والے اسکولز کے لیے طلبہ، اساتذہ اور عملے کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
شارجہ میں کورونا وبا کے باعث بند پرائیویٹ اسکولز 30 اگست سے کھولے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر کے تحت قواعد و ضوابط بھی مرتب کیے گئے ہیں۔
شارجہ پرائیویٹ ایجوکیش اتھارٹی کے مطابق اسکولز دوبارہ سے جوائن کرنے والے طلبہ، اساتذہ اور عملے کے لیے کورونا کا منفی ٹیسٹ ہونا لازمی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسکولز کی بحالی کے لیے وزارت صحت سے مل کر قواعد و ضوابط تیار کیے ہیں اور ماہرین کے مشورے کی روشنی میں حتی الامکان احتیاطی تدابیر تیار کی گئی ہیں۔
قواعد میں کہا گیا ہے کہ ان طلبہ کے والدین جو بیرون ملک گرمی کی چھٹیاں گزارنے گئے تھے انہیں اسکولز کھلنے سے کم از کم 14 روز قبل مملکت میں واپس آنا ہوگا اور کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔