کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایس ایس جی سی کی بلوچستان کو گیس فراہم کرنے والی 3 لائنوں میں سے دو مین لائن حالیہ بارشوں کی سبب سخت متاثر ہوئی ہیں۔ بی بی نانی کے قریب ٹوٹنے والی پائپ لائن کے سبب بلوچستان کو گیس سپلائی متاثر ہوئی ہے ۔سبی اور کوئٹہ جانے والی سڑک بارشوں اور ان کی تباہ کاری سبب کوئٹہ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس وجہ سے سوئی سدرن کی ٹیکنکل ٹیم کو بی بی نانی کی جگہ پہنچنے میں دشواری کا سامناہے۔راستے بند ہونے کی سبب ٹوٹی ہوئی لائن کے مرمتی کام میں مزید وقت درکارہے۔ ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کی ٹیم ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راستوں کی بحالی اگلے 24 گھنٹوں کہ دوران ممکن ہو پائے گی کیوں کہ سبی اور کوئٹہ جانے والی سڑک 3 جگہوں سے بری طرح سے ٹوٹی ہوئی ہیں جن کی بحالی میں وقت درکار ہے۔ سوئی سدرن کی کوشش ہے کہ راستے کھلنے کے فوری بعد ٹوٹی ہوئی گیس پائپ لائن کا مرمتی کام جلد مکمل کر کے کوئٹہ کی گیس بحال کی جائے گی۔