پارک لین ریفرنس ،زرداری پر آج فرد جرم عاید کی جائیگی

149

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد آج پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عاید کرے گی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے کورٹ روم نمبر 2 کے جج اعظم خان کی عدالت سے جاری 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں کہاگیا تھا کہ آصف زرداری اور خواجہ انور مجید سمیت 9 ملزمان پر وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عاید کی جائے گی، آصف زرداری پر بلاول ہاؤس کراچی جبکہ خواجہ انور مجید پر کراچی کے اسپتال سے وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عاید ہو گی، ریفرنس کے3 ملزمان فاروق عبداللہ،محمد حنیف اور محمد سلیم فیصل رجسٹرار آفس کراچی سے وڈیو لنک پر موجود ہوں گے جبکہ اقبال خان نوری، محمد حنیف، حسین لوائی اور طحہ رضا کے لیے اڈیالہ جیل میں وڈیو لنک کے انتظامات کیاجائے گا تمام ملزمان کو فرد جرم عاید کرنے کی تاریخ پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، رجسٹرار احتساب عدالت یا ان کے نامزد کردہ مجاز افسر ملزمان کی شناخت کریں گے۔