کورونا وائرس کے باعث میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ متاثر ہوسکتا ہے، ڈیوڈ وارنر

124

میلبورن (جسارت نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ روز اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر ویرات کوہلی کی بھارتی کرکٹ ٹیم میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ نہیں کھیل پائے گی کیونکہ میلبورن آسٹریلیا کا دوسرا بڑا شہر ہے جس میں کووڈ۔ 19 کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے بیان میں کہا کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ایک لاکھ شائقین اور ٹیلی وژن کے شائقین کے سامنے کھیلا جانے والا یہ میچ 26 دسمبر سے آسٹریلیا کے ہوم سیزن کی خاص بات سمجھا جا رہا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے اس کے مقام کی تبدیلی کا حقیقی امکان ہے۔