ایران میں قاتلانہ حملہ‘ حزب اللہ کمانڈر بیٹی سمیت ہلاک

130

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ایک اہم کمانڈر حبیب دائود اور ان کی بیٹی مریم کو قتل کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ تہران کے شمال میں شاہراہ پاسداران انقلاب پر پیش آیا۔ حبیب دائود اور ان کی بیٹی مریم کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ابو مہدی مہندس بلڈنگ کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایااور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے اس واقعے پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔خیال رہے کہ آج کل اسرائیل اور حزب اللہ میں کشیدگی چل رہی ہے۔