چیئر مین نیب نوٹس کے بجائے استعفا دیں،مریم اورنگزیب

171

اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو نوٹس بھجوانے کے بجائے چیئرمین نیب استعفا دیں،نیب نیازی گٹھ جوڑ اور سیاہ کردار پرادارے کو بند کرنے کا نوٹس جاری ہونا چاہیے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب کا ذرائع سے خبریں چلوانا عدالت عظمیٰ اور ہائی کورٹس کے فیصلوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور توہین ہے۔ خواجہ سعد رفیق کے مقدمے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد نیب کیوں قائم ہے؟نیب ناانصافی،انتقام اور بدنیتی کی بدترین علامت بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ، ہائی کورٹس کے فیصلوں، ہیومن رائٹس واچ کے بعد چیئر مین نیب کس منہ سے نوٹس بھجواسکتے ہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل، آئینی ماہرین، بارایسوسی ایشنز بھی نیب کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کرچکے ہیں ۔