سراج الحق، امیر العظیم ،لیاقت بلوچ و دیگر کا حافظ حسین احمد سے اظہارافسوس

171

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالغفار عزیز ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور جمعیت اتحاد العلما پاکستان کے صدر شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک ، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جمعیت علما اسلام کے رہنما اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ انہوںنے حافظ حسین احمد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔