چیف جسٹس کا کراچی میں بل بورڈ گرنے کا ازخود نوٹس

198

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان نے شہر قائد میں بل بورڈ گرنے کی وڈیو پر از خود نوٹس لیتے ہوئے وفاق ، صوبائی حکومت اور کے ایم سی و دیگر کو نوٹس جاری کردیے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کراچی میں بارش کے دوران بل بورڈ گرنے کی وڈیو پر از خود نوٹس لیتے ہوئے وفاق ،صوبائی حکومت اور کے ایم سی و دیگر کو نوٹس جاری کردیے جبکہ بل بورڈز اور سائن بورڈز کی غیر قانونی تنصیب کا کیس 10 اگست پیر کو سماعت کیلیے مقرر کر دیا ہے۔