انقرہ: بیروت، عجمان اور نجف کے بعد اب جدہ کے حرمین ریل اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی۔
گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں حرمین ریل اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کا واقعہ جدہ کے السلیمانیہ محلے میں حرمین ٹرین اسٹیشن کے صحن میں پیش آیا ہے۔
يباشر الآن مدني #جدة حريقا اندلع في عدد من البركسات متخذة كمكاتب ادارية بمساحة (٢٠*٦٠) في ساحة محطة قطار الحرمين بالسليمانية دون تسجيل إصابات حتى الآن. pic.twitter.com/kdrUdJ6oAA
— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) August 6, 2020
سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا ہےکہ مشترکہ آپریشن سینٹر کو مقامی وقت کے مطابق 7 بجکر 27 منٹ پر آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی، تشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیمیں متحرک کردی گئیں تھیں ۔
محمد بن عثمان القرنی کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کر کے اسٹیشن پر لگی آگ کا دائرہ محدود کردیا گیا ہے اور اسے آس پاس کے علاقوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، تاہم امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جدہ کاحرمین اسٹیشن مکہ اور مدینہ کو ملاتا آپس میں ملاتا ہے ۔
https://www.facebook.com/musa.ghani.562/videos/634187130841074/
اس سے قبل بیروت میں تین خوفناک دھماکے ہوئے جس میں تقریبا 140 افراد جاں بحق ہوئے ، 5 ہزار سے زائد زخمی ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی سبزی منڈی میں آگ لگنے کا ہولناک واقعہ ہوا، آتشزدگی کے نتیجے میں 125 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
Multiple warehouses are on fire in Najaf, Iraq. pic.twitter.com/a22vunXU2c
— Ian Miles Cheong (@stillgray) August 5, 2020
عراق کے شہر نجف میں بھی ایک روز قبل آگ لگنے کا واقعہ ہوا جس میں 20 گودام اور گروسری اسٹورز کو نقصان پہنچا البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Watch: Footage shows the extent of an ongoing fire that broke out in a market in the #UAE emirate of #Ajman, according to a video circulating on social media.https://t.co/D7qWLu2oTQ pic.twitter.com/Heel2gQxgb
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) August 5, 2020