آرمی چیف اور جاپانی وزیر دفاع کی ٹیلی کانفرنس

79

اسلام آباد ( آن لائن )جاپان کے وزیردفاع کونو اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ٹیلی کانفرنس کے دوران کووڈ-19 اور دفاع سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسلام آباد میں قائم جاپان کے سفارت خانے سے جاری بیان کےمطابق وڈیو کانفرنس کے دوران کوروناوبا جیسے مسائل پر دفاعی حکام کی جانب سے ادا کیے گئے کردار پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔وزیردفاع کونو نے جاپان سیلف ڈیفنس فورسز کی کروزشپ ڈائمنڈ پرنسز پر ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جو ائرپورٹ پر اقدامات کے لیے سرگرم ہے۔سفارت خانے کے بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں کیے گئے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا،جاپان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلی کانفرنس