تہران :جاپانی شہر ہیرو شیما پر امریکی اٹیمی حملے کے 75سال مکمل ہونے پر ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو خطے کےلیے جوہری خطرہ قرار دے دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جاپانی قوم سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ امریکا اور اسرائیل مشرق وسطیٰ خطے کےلیے جوہری خطرہ ہیں،75سال پہلے امریکا معصوم لوگوں پر جوہری ہتھیاروں کا حملہ کرنے والا پہلا واحد ملک بنا۔
انہوں نے کہاکہ امریکا نے پہلے بھی انسانی قتل عام کیا اور اب بھی ہمیں نیست نابود کرنا چاہتاہے،آج امریکہ اور اسرائیل دونوں ہمارے خطے کےلیے جوہری خطرہ ہیں۔