سکھر( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع سکھرمولانا حزب اللہ جکھرو نے جماعت اسلامی داراواھن کے امیر استاد مقبول عباسی کے نوجوان بھانجے نوید احمد کی وفات پر انکے گھر جاکر ورثا سے تعزیت کی۔ وہ عید کے روز وفات پا گئے تھے۔ اس موقع پر درس قرآن بھی دیا گیا۔اور مرحوم کیلیے دعائے مغفرت ورحمت بلندی درجات کی گئی،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین