سکھر( نمائندہ جسارت)عید کے موقع پر الخدمت سکھر کے رضاکاران اور سابقین جمعیت کے لیے جماعت اسلامی سکھر کی جانب سے ‘‘حلیم پارٹی ‘‘ کا انعقاد کیا گیا،معروف آئی سرجن ڈاکٹر ظہیر عمر شیخ نے نوجوانوں سے خصوصی گفتگو کی-برادر عبدالحلیم تنیو نے چرم قربانی مہم اور برادر نبیل طارق نے قربانی فی سبیل اللہ مہم کا جائزہ پیش کیا۔اس موقع پر الخدمت سکھر کے سرپرست ، امیر جماعت اسلامی سکھرزبیر حفیظ شیخ، سابق امیر سہیل قریشی سمیت دیگر نے اظہارخیال کیا۔