سکھر، آر ٹی اے نے مہنگا کرایہ وصول  کرنے پر مسافروں کو زائد رقم دلوا دی

223

سکھر (نمائندہ جسارت) عیدالاضحی کے ایام میں ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے زائد کرایہ وصولی کی شکایت پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی حرکت میں آگئی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور زائد کرایہ وصولی پرجرمانے عائد، گزشتہ روز ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر ریجنل ٹرانسپورٹ سیکرٹری فیاض منگی کی سربراہی میں ریجنل ٹرانسپورٹ عملے نے روہڑی ٹول پلازہ، سٹی پوائنٹ سمیت دیگر مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز سے کرایہ کی مد میں شہریوں سے لیے گئے اضافی 40 ہزار روپے واپس کرائے اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔