فضل الرحمان کا کشمیر پرقومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت سے انکار

157

لاہور(آئی این پی) مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کے حوالے سے قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر
دیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کے حوالے سے ہونے والی قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن مولانا فضل الرحمن نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ نا اہل حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے، اب مگر مچھ کے آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔