اسلام آباد: وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے سیکیورٹی کونسل کومقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر خط ارسال کردیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر میں بھارتی یک طرفہ اقدامات کا سال مکمل ہونے پر خط لکھا گیا، خط میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر معلومات فراہم کی گئیں، جس میں شاہ محمود قریشی نے لکھا ہے کہ کشمیر میں فوجی محاصرہ انٹر نیٹ وکمیونیکشن بلیک آؤٹ جاری ہے،کشمیری سیاسی رہنماؤں کو قید کیا جاتاہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت جموکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہاہے، بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے،بھارتی اقدامات سے علاقائی وعالمی امن کو خطرات لاحق ہیں۔