اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا درد سمجھنے اور اسے پاکستان کا دیرینہ مسئلہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قومی لیڈرز سے کشمیر کے ایشو پر مشاورت طلب کی ہے، تحریک آزادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کشمیر پر سخت گیر مؤقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کے اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے زیرِ صدارت “کشمیر قومی مشاورت” پر اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر خالدمحمود خان، نمائندہ سید علی گیلانی و حریت رہنما سید عبداللہ گیلانی اور ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قومی لیڈر شپ نے شرکت کی۔