پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہے، حکومت کو مضبوط خارجہ پالیسی بنانی چاہیے۔
سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر مسلم ممالک اور یوپین ممالک میں جانا چاہیے، کشمیر کے مسئلے پر حکومت کی پالیسی ناکام ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر احتجاج اور ریلیوں سے فائدہ نہیں، کشمیر کا مسئلہ آج کا مسئلہ نہیں یہ مسئلہ 72 سال سے چل رہا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ چینی اور آٹے سمیت دیگر مسائل سندھ میں ہیں تو پنجاب میں روٹی کیوں مہنگی ہوئی؟ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔