لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احمد فراز جمہوریت، اظہارِ رائے کی آزادی اور دستور کی سر بلندی کے ساتھ کھڑے ہوئے جبکہ شبلی فراز خود کو دیکھیں، وہ تاریخ کی غلط سمت کھڑے ہیں اور ہر روز، ہر گھنٹا شرمندہ ہوں۔ مریم اورنگزیب نے شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احمد فراز مرحوم کا نام فسطائیت کی علامت مینڈیٹ چور حکومت سے جوڑنا تکلیف دہ ہے، شبلی فراز ایسے بیانات نہ دیں جس سے احمد فراز کے چاہنے والوں کو ٹھیس پہنچتی ہو۔