سانگھڑ پولیس کی بڑی کارروائی‘ منشیات سے بھرے 2ٹرک پکڑ لیے

292

سانگھڑ( رپورٹ : محمد سلیم ملک )سانگھڑ پولیس کی بڑی کارروائی منشیات سے بھرے دو ٹرک پکڑ لیے دو افراد کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع۔ منشیات بلوچستان سے اسمگل ہو کر سندھ کے اضلاع میں سپلائی ہونی تھی منشیات کی مالیت کرڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔اسکے علاوہ اشتہار ی او رروپوشوں کے خلاف چلائی جانے والے مہم میں مجوعی طور پر 43 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سے بھرے دو ٹرک اپنی تحویل میں لے لیے جس میں سے 335 من گٹکے ماوا میں استعمال ہونے والی چھالیا اور دیگر سامان برآمد
کرلیا جب کہ دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور دو ملزمان فرار ہو گئے برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی نے کارروائی میں شامل پولیس پارٹی کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد سے بھی نوازنے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر اے ایس پی حسن جاوید بھٹی نے سانگھڑ پولیس کی گزشتہ ماہ کی کارروائیوں سے متعلق بھی میڈیا کو بریفنگ دی ۔