پاکستان نے کورونا پر 80 فیصد تک قابو پالیا، امریکہ جریدہ

626

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دو ماہ قبل تیزی سے پھیلتے ہوئے عالمی وبا کورونا وائرس پر 80 فیصد تک قابو پالیا ہے۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے ملک کے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، کراچی کے اسپتالوں میں موجود وینٹی لیٹرز پر کورونا مریضوں کی تعداد نصف سے بھی کم ہوئے جبکہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور ایران کورونا وبا سے شدید متاثر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاوَن کے اثرات کو سنگین اور خطرناک قراردیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی وارننگ کے برعکس لاک ڈاوَن کی مخالفت کی تھی لیکن پاکستان نے دو ماہ قبل تیزی سے پھیلتے ہوئے عالمی وبا کورونا پر 80 فیصد تک قابو پالیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزمیں نمایاں کمی کے باوجود مکمل کامیابی کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن عیدالاضحیٰ اورآنے والے محرم میں ابھی احتیاط کرنا ہوگی۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ جیسا وسائل سے مالامال ملک بھی کورونا سے بدستورنبردآزما ہے جبکہ امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 47 لاکھ اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزارتک پہنچ گئی۔