لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے شہر جھل مگسی کے قریب عید خریداری کے لیے جانے والے 3 افراد موٹر سائیکل پر بجلی کی 11 ہزار وولٹیج کی تار گرگئی، کرنٹ لگنے سے جھل مگسی کے گاؤں کھاری کے رہائشی پولیس اے ایس آئی محمد صدیق، ان کا 10 سالہ بیٹا گلزار علی اور 17 سالہ بھتیجا خادم حسین دیناری جھلس کی شدید زخمی ہوئے، جنہیں لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔