سکھر (نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کے صدر مامون الرشید باجوہ کے بھائی طویل علالت کے بعد کراچی مین انتقال کرگئے ،مرحوم گردون کے مرض میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ رحیم یار خان میںادا کی گئی اوروہیں سپر د خاک کر دیاگیا۔امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، الخدمت سکھر کے سرپرست، امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ و دیگر رہنماؤں نے مامون الرشید سے اظہارِ افسوس و تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین ۔