طیارہ حادثے پر ایران سے بھاری معاوضہ وصول کرنے کا یوکرائنی اعلان

152

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن کی حکومت نے ایرانی فوج کے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے اپنے مسافر جہاز کے بدلے میں تہران حکومت سے بھاری معاوضہ لینے کا اعلان کردیا۔ یوکرائنی وزیر خارجہ دیمیترو کالیبا کا کہنا تھا کہ کیف حکومت 8 جنوری کو تباہ ہونے والے طیارے کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تہران کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت شروع ہوگئی ہے،تاہم یہ مرحلہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔