چمن بارڈر پر اسمگلنگ میں ملوث عناصر نے لوگوں کو اکسایا،شبلی فراز

817
Pic20-021 ISLAMABAD: Jul20- Federal Minister for Information and Broadcasting Senator Shibli Faraz addressing a press conference in federal capital. ONLINE PHOTO by Sunny Ghouri

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  چمن بارڈر پر اسمگلنگ میں ملوث عناصر نے لوگوں کو اکسایا،اس طرح افغانستان سے فائرنگ کےبعد حالات کشیدہ ہوئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عوام کی سہولیات کے لیے طورخم اور انگورہ اڈہ بارڈر کھولے گئے ،چمن بارڈر پرسرحد پارسے ہماری پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی،جس سے ہماری چیک پوسٹوں کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہاکہ افغان امن مذاکرات میں پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا،پاکستان اور افغانستان برادر اسلامی ملک ہیں، ہم نے ہمیشہ افغانستان کو سپورٹ کیا ہے،سرحدی نظام مربوط بنانے کےلیے اقدامات کررہے ہیں۔