بلاول کے سچ سامنے لانے پر پی ٹی آئی کی چیخیں نکل گئیں، قادر پٹیل

146

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سچ سامنے لائے تو تبدیلی زادے بوکھلا اٹھے، تبدیلی سرکار کے ترجمانوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ بنی گالا کا شہزادہ بدحواس ہوچکا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس پر حکومتی ترجمانوں کے ردعمل پر عبدالقادر پٹیل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جواب دیں کہ وہ کلبھوشن کو کیوں ریلیف دینا چاہتے ہیں؟ علیمہ خان کو این آر او دینے والے عمران خان آجاپوزیشن سے خود این آر او مانگ رہے ہیں۔ عمران خان کا مقدر طے ہوچکا، انہیں ذلت و رسوائی کے بعد کرسی چھوڑنا ہوگی۔ بجائے اس کے کہ پی ٹی آئی ترجمان چیئرمین بلاول زرداری کے سوالات کے جوابات دیتے، انہوں نے الزام تراشی شروع کردی۔ پی ٹی آئی کے ترجمانوں کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کیلیے ایک لفظ بھی نہیں ہے۔