لاڑکانہ، 205 افراد میں سے 3 کا کورونا  ٹیسٹ مثبت، ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہوگئی

162

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 205 افراد میں سے 3 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے کورونا سیمپلنگ کے لیے تشکیل کردہ ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں سے کورونا پازیٹو اور کورونا علامتیں ظاہر ہونے پر 205 افراد کے سیمپلز لے کر لیبارٹری بھجوا دیے تھے جن میں 3 افراد کی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے باعث کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہوگئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 65 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں جبکہ گزشتہ روز 20 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے، جس کے باعث صحتیاب افراد کی تعداد 1995 ہوگئی ہے۔