دادو(نمائندہ جسارت) دادو کے تھانہ بی سیکشن کی حدود میں قتل ہونے والے نوجوان فاروق گاڈھی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے گاڈھی اتحاد جوہی، سول سوسائٹی کے سیکڑوں افراد نے ایس ایس پی آفس دادو سے پریس کلب تک ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین شفیق گاڈھی، اعظم چانڈیو،ماجد گاڈھی اور ڈاکٹر غلام حسین گاڈھی ودیگر نے کہاکہ دو ماہ قبل بے دردی سے قتل کیے جانے والے والدین کے اکلوتے بیٹے فاروق گاڈھی کے قاتل اصغر، مجیب، حامداور باہوٹو کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہے چار سال قبل نوجوان فاروق گاڈھی نے غفوران باہوٹو سے عدالتی نکاح کیا تھا نکاح کے بعد جرگائی وڈیرے علی حسن باہوٹو اوراصغر باہوٹو نے نوجوان کو اغوا کرلیا تھا یرغمال بنائے گئے اکلوتے بیٹے کی زندگی بچانے کیلیے مجبور باب نے 32 لاکھ جرمانہ ادا کرکے بیٹے کو آزاد کرایا اور صلح کی گئی تھی تو اچانک دو ماہ قبل ملزمان نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ پولیس دو ماہ گزرنے کے باوجود مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد قانون کہ کٹہرے میں لایا جائے۔