دادو(نمائدھ جسارت) پریس کلب دادو میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس پریس کلب کے صدر صابر بھنڈ جنرل سیکرٹری طارق لغاری اور سینئر اراکین کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس میں پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبرز نے شرکت کی ۔اس موقع پر متفقہ رائے کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سیپکو انتظامیہ کے کسی بھی پروگرام میں شرکت نہیں کی جائے گی اور نہ نیوز چلائی جائیں گی سیپکو انتظامیہ کی کسی قسم کے پروگرام کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا اور جاری رہے گا جب تک سیپکو انتظامیہ کادادو کے عوام کے ساتھ ظلم رہے گا اور سیپکو انتظامیہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ بلوں میں ڈیڈکشن کا سلسلہ ختم نہیں کیا جاتا پریس کلب دادو کی جانب سے سیپکو انتظامیہ کا مکمل بائیکاٹ رہے گا اور پریس کلب دادو شہر میں شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔