توشہ خانہ:نیب کا زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ

139

اسلام آباد(صباح نیوز)نیب نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں منجمد کردی ہیں۔نیب نے احتساب عدالت کو بتایا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کو توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں منجمد کر دی ہیں۔ نیب نے آصف زرداری کی 3 گاڑیوں کی ملکیت منجمد کردیں جن میں 2 بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز گاڑی شامل ہے۔نیب نے نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز کی ملکیت بھی منجمد کردی ۔احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔