ایران کا زمین کی گہرائیوں سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

519

ایران نے پہلی بار زمین کی گہرائیوں سے بیلسٹک میزائل داغے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے خلیج کے حساس پانیوں کے قریب جاری مشقوں کے آخری روز زیر زمین سے بیلسٹک میزائل فائر کیا۔

پاسداران انقلاب نے تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پہلی بار ایسا ہوا کہ زمین کی گہرائیوں سے بیلسٹک میزائل کو داغا گیا۔

تجربے سے متعلق جاری بیان میں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی مشقوں کے دوران بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا۔

پاسداران انقلاب نے زمین کی گہرائیوں سے بیلسٹک میزائلوں کے کامیاب تجربے کو ایک اہم کارنامہ کے طور پر سراہا جو دشمن کی خفیہ تنظیموں کے لیے سنگین چیلنجوں کا باعث بن سکتا ہے۔