فاسٹ فوڈ کھانے سے بچہ جاں بحق، درجنوں کی حالت غیر ہوگئی

706

اردن میں زہر خوانی سے بچہ جاں بحق اور 700 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اردن میں مضر صحت شوارما اور چکن روسٹ کھانے کے نتیجے میں 700 افراد کی حالت غیر ہوگئی جبکہ کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔

متاثرہ افراد کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ دیگر افراد کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اردن کے شہرعین البشا میں ریسٹورنٹ میں شوارما اور دیگر فاسٹ فوڈ آئٹم کھانے سے 700 افراد کی حالت بگڑی جبکہ جاں بحق بچے کی عمر 5 سال بتائی گئی ہے۔

مذکورہ کھانے کی رپورٹ آنے کے بعد واقعے پر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کو سیل کر کے مالک کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے شواہد اور بیانات قلمبند کر لیے۔