نوابشاہ، بے نظیریونیورسٹی میں آن لائن امتحان کا عمل کامیابی سے مکمل

180

نواب شاہ( بیورورپورٹ)وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بے نظیر آباد پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی کی خصوصی رہنمائی میں 15 جولائی سے یونیورسٹی کے انتظامیہ اور اساتذہ نے ٹیچنگ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ ٹیکنا لوجی کی سہولت استعمال کرتے ہوئے گوگل کلاس روم کے ذریعے آن لائن امتحان کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس
سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی نے ٹیم کے ان تمام ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ عمل ایک بہت بڑا مسئلہ تھا لیکن یہ ٹیم کی سخت محنت اور لگن کا کردار ہے جس میں دیگر شعبہ جات کے چیئرمین ، اساتذہ اور آئی ٹی ارکان کے ساتھ ساتھ رجسٹرار آفس اور دیگر شامل تھے جنہوں نے اس عمل کو یقینی بنایا۔ ہمیں فخر کرنا چاہیے کہ آن لائن کلاسوں کے حوالے سے پاکستان کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی واحد یونیورسٹی ہے جس نے کورونائی حالات کے پیش نظر اپنے طلباء کے سمسٹر کو بچانے کے لیے باقاعدہ آن لائن کلاسز لیتی رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 6 اپریل سے آن لائن کلاسوں کا عمل شروع کیا تھا اور سمسٹر جولائی تک ختم ہوچکا ہے اور امتحانات لیے جاچکے ہیں جبکہ دیگر یونیورسٹیاں ابھی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔