آصفہ زرداری توہین عدالت درخواست ،اے سی اور اے ایس پی طلب

545

اسلام آباد (آن لائن) آصفہ زرداری کی توہین عدالت کی درخواست پر احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر 2 کے جج اعظم خان نے سماعتکی، آصفہ زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ جبکہ اے سی مہرین اے ایس پی عائشہ گل کی جانب سے وکیل شیر افضل عدالت کے
روبرو پیش ہوئے، وکیل شیر افضل نے عدالت کو بتایا کہ آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ نے دروازہ توڑا وہ آصف علی زرداری سے ملنا چاہتی تھیں، وہ ملے ہیں فاروق ایچ نائیک کے جونیئروکیل نے عدالت کو بتایا کہ جیل حکام کی جانب سے آج بھی کوئی پیش نہیں ہوا کوئی ملزم ہو کسی کی ضمانت ہو تو وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوتا ہے۔ اے سی مہرین، اے ایس پی عائشہ گل کی جانب سے ملاقات نہیں کرنی دی جارہی تھی۔ عدالت نے اے سی اور اے ایس پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر لطیف کھوسہ کے دلائل طلب کر لیے شیر افضل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جب آصفہ زرداری ملاقات کے لیے آئیں تو ان کے پاس عدالتی حکمنامہ نہیں تھا کورٹ کے احکامات دکھائے بغیر آصف زرداری سے آصفہ بھٹو نے ملاقات کی یہ توہین عدالت کا کیس نہیں بنتا۔ کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔