اسلام آباد(این این آئی)امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول ، یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک سمیت دیگر کو 250 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے اپنے وکیل عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی 9 شخصیات کو ہتک عزت پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔