عمران خان کیخلاف کیسز جلد سامنے آنیوالے ہیں ‘ ایاز صادق

200

اسلام آباد (آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کیسز جلد سامنے آنے والے ہیں‘ اگر ان ہاؤس تبدیلی ہوئی تو وہ وزیراعظم 60 دن سے زیادہ نہیں رہ سکیں گے‘ ا پوزیشن کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کو ملا کر عددی اکثریت حاصل ہے‘ حکومت شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن کر کلبھوشن یادیو کو سہولیات دے رہی ہے‘ ایسے اقدامات سے کشمیریوں کو تکلیف پہنچتی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اب یہ دیکھنا پڑے گا کہ حکومت کے کچھ اتحادی کدھر ووٹ دیتے ہیں‘ ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ حکومت کے ساتھ کسی معاملے پر نہیں بیٹھنا چاہیے‘ تحریک انصاف کا ایک کیس گزشتہ 7 برس سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے جبکہ کچھ کیسز عمران خان کے خلاف بھی جلد سامنے آنے والے ہیں۔