ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ اور مکلی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مکینوں نے مکلی پریس کلب پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر یوسف دایو، سلیم صابر اور ایم ایچ کنبھار نے کہا کہ حیسکو نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے سخت گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بے حال ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔