سکھر،بچوں کی لڑائی پر 2 گروپوں میں جھگڑا ،فائرنگ ایک شخص جاں بحق

550

سکھر (نمائندہ جسارت) بچوں کی لڑائی پر دو گروہوں میں جھگڑا، دوران فائرنگ ایک شخص گولیاں لگنے سے جاں بحق، ملزمان فرار۔ صالح پٹ کے نواحی گاؤں لال محمد میں بچوں کی بات پر جھگڑے کے نتیجے میں ملزمان بندوق سے فائرنگ کرکے نوجوان محمد ابراہیم ولد غلام کٹپر کو قتل کرکے فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچائی۔ خیرپور پولیس کا منشیات فروشوں، اشتہاری، بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں، سہولتکاروں اور جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 43 ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ، نقد رقم برآمد کرلی گئیں،ترجمان۔ ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے خیرپور پولیس نے ضلع بھر میں کارروائیوں کے دوران 43 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار سہولتکار ملزمان میں ماجد، عبدالرحمن گرفتار، منشیات فروشوں میں ارشاد سومرو، احمد علی مگنیجو، علی حسن، عبدالستار، غلام سرور، بخشل چانڈیو، محمد مراد، محمد اسلم، امیر بخش، مور خان، دینو ماڑیچو، نازو کولہی، ریاض خاصخیلی، عبدالاحد، غلام شبیر، ندیم خان، عبدالقادر، دلدار شاہ، الطاف حسین، اکرم علی، نوید، محمد رمضان، سلمان کلہوڑو، لطف اللہ، محمد علی، بچل شاہ، محمد اسلم، بھونگر پتافی، نیاز علی چانڈیو، گرفتار اشتہاری ملزمان میں عبدالحق ناریجو، الطاف اوڈھو جبکہ گرفتار جواری ملزمان میں علی بخش، نعمت اللہ، عزیز اللہ، فیاض علی، مظھر علی، ماجد علی، قربان اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے ملزمان میں عبدالوکیل شر، عبدالرحمن بھنڈ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 6710 گرام چرس، 9850 روپے نقد اور 28630 گرام بھنگ، 548 نشہ آور سپاریاں،30 بوتلیں شراب، 2 بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول، 8250 نقد رقم، 3 موبائل فون برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 36 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی خیرپور نے کہا ہے کہ ضلع کو منشیات، جوئے سے پاک بنایا جائے گا، منشیات فروشوں، جواریوں اشتہاری ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سکھر پولیس کی اہم کارروائی، بڑی مقدار میں شراب کی ترسیل ناکام بنادی گئی، ترجمان پولیس کے مطابق بائیجی پنوعاقل پولیس نے دوران ناکہ بندی کارروائی کرکے شراب کی ترسیل ناکام بنادی گئی، 530 شراب کی بوتلیں برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شراب سکھر سے ملتان سپلائی کی جارہی تھی کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر قومی شاہراہ کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں قیوم کھوکھر اور اقبال بھٹی شامل ہیں۔ سکھر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ سائٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرکے متعدد مقدمات میں مطلوب اسحاق کھوسو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، دبر پولیس نے خفیہ اطلاع پر علاقے میں کارروائی کرکے اغوا کیس میں مطلوب ملزم قاسم کلہوڑو کو گرفتار کرلیا، ملزم اغواء سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔ روہڑی پولیس نے بیڑی چوک پر دوران ناکہ بندی متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم فاروق کوروئی کوگرفتار کرلیا جو موٹر سائیکل اور گھریلو چوری سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔