لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے لاڑکانہ ضلع کے اندر امن و امان کی فضا کو بحال رکھنے کے لیے 100 پولیس افسران و جوانان پر مشتمل رائزنگ آف ریزرو فورس (آر آر ایف) کا قیام عمل میں لایا ہے جس میں دو انسپکٹرز، دو سب انسپکٹرز اور 6 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں جنہیں کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مذکورہ فورس کو جدید اسلحہ، واکی ٹاکی سیٹ اور پولیس گاڑیوں سے لیس کردیا گیا ہے، رائزنگ رزرو فورس چوبیس گھنٹے شہریوں کی حفاظت کے لیے اسٹینڈ بائی رہے گی جبکہ مذکورہ فورس کمانڈو کورس ٹریننگ یافتہ ہے جو شہروں اور دیہات سمیت کچے اور دریائے علاقوں میں بھی اپنے فرائض بھی سرانجام دے گی۔