عالمی وباء سے میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ متاثر ہوسکتا ہے،ڈیوڈ وارنر

374

میلبورن (جسارت نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ روز اس خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر ویرات کوہلی کی بھارتی ٹیم کے خلاف میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ نہیں کھیل پائے گی کیونکہ میلبورن آسٹریلیا کا دوسرے بڑا شہر ہے جس میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے بیان میں کہا کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ایک لاکھ شائقین اور ٹیلی وژن کے شائقین کے سامنے کھیلا جانے والا یہ میچ 26 دسمبر سے آسٹریلیا کے ہوم سیزن کی خاص بات سمجھا جا رہا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے اس کے مقام کی تبدیلی کا حقیقی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال میلبورن جزوی طور پر لاک ڈاؤن میں ہے کیونکہ وکٹوریہ ریاست وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا عالمی وبائی بیماری اس وقت ہمارے قابو سے باہر ہے۔