اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے سے کراچی کے نالوں پر رپورٹ طلب کرلی۔
ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی میں حالیہ بارشوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سندھ بھر کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا،عمران اسماعیل نے کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے پارٹی امور پر بھی مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی،کراچی کے عوام کی مشکلات کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔