نواب شاہ (سٹی رپورٹر)ظالم شوہر نے بہن کی شادی میں شرکت پر اسرار کرنے والی بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جبکہ عدالت نے ساس کو 6 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔تفصیلات کے مطابق زخمی بیوی کو کمرے میں بند رکھا واقعے کی اطلاع ملتے ہی تیزاب گردی کا شکار خاتون کے رشتے داروں نے ثمینہ کو بند کمرے سے نکلوایا مقامی ڈاکٹروں کے علاج سے انکار اور برنر وارڈ کی سہولیات نہ ہونے پر قریبی رشتے دار خاتون کو کراچی لے گئے ملزم شہزاد کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے معاملہ چھپانے کے الزام میں سسرگرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ائرپورٹ کی حد رفیق ٹائون کچی آبادی سے منسلک ایک مکان میں ظالم شوہر شہزاد نے بہن کی شادی میں شرکت کے لیے اسرار کرنے پر بیوی ثمینہ کے چہرے پر تیزاب پھینک کر کمرے میں بند کردیا، شوہر نے کمرے میں بند بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تیزاب گردی کی اطلاع پر ثمینہ کے گھروالوں نے زخمی حالت میں بند کمرے سے علاج کے لیے پیپلزمیڈیکل اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں داخل کرایا مقامی ڈاکٹرز کے انکار کے بعد ثمینہ کے گھر والے تشویشناک حالت میں زخمی خاتون کو کراچی لے گئے واقعے کا مقدمہ تھانہ ائرپورٹ پردرج ہوتے ہی ملزم شہزاد فرارہوگیا جبکہ پولیس گرفتاری کے لیے چھاپا ظالمانہ کارروائی کی اطلاع نہ دینے اور معاملہ چھپانے کے الزام میں پولیس نے سسر کو حراست لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ثمینہ کی تیرہ سال قبل شہزاد سے شادی ہوئی تھی عید پر بہن کی شادی میں شرکت کرنا چاہتی تھی جو واقعے کاسبب بنی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے تمام معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔