سکھر( نمائند ہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرکی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امیر جماعت اسلامی سکھر شہر ،الخدمت سکھر کے سرپرست زبیر حفیظ شیخ، الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کے صدر مامون الرشید ، پیما کے رہنما ڈاکٹر عبدالعزیز میمن موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر سے وفد نے عوامی مسائل پر گفتگو کی اور کورونا وائر س کی صورتحال میں جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔