ہاکی اولمپیئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

274

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکی اولمپیئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد شیخو پورہ میں ادا کی گئی۔ان کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور تمام ہاکی اولمپینزنے اظہار تعزیت کرتے ہویے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ تعزیتی پیغام میں کہا کہ غم اور مشکل کی اس گھڑی میں ہاکی فیملی لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اسد ملک ٹوکیو اولمپکس 1964 سلور، میکسیکو اولمپکس 1968 گولڈ اور میو نیخ اولمپکس 1972 سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیموں کا حصہ تھے . اسکے علاوہ جکارتا ایشین گیمز 1962 گولڈ ،1966 کی سلور بنکاک ایشین گیمز 1970ء کا گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیموں میں بھی شامل تھے۔تعزیت کرنے والوں میں نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم،ارشد حسین ،انورفاروقی، سید ابوزر امرائو، عظمت اللہ خان، عارف بھوپالی ، خالدپراچہ ، سرفراز احمد خان ، اولیمپیئنز رائو سلیم ناظم، نوید عالم، خالدبشیر، رشید الحسن اور منظور الحسن، ڈائریکٹر جنرل ا سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ،صوبائی وزیر کھیل،امور نوجوانان، آثار قدیمہ وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی شامل ہیں۔