اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ بھارت پاکستان کوگرےلسٹ سےبلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے، ہم نےاس حوالےسےدوست ممالک سےبھی رابطےکیے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری کوشش ہےکہ پاکستان کوگرےلسٹ سےنکالاجائے، جس کے لیے قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر کی اجازت سےکچھ قانون سازی ایوان میں لائےہیں، 4 بلزایسےہیں جن پرفوراًقانون سازی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سےتعاون حکومت کےلیےنہیں پاکستان کےلیےمانگاہے، پاکستان کی آوازبننےوالےتمام افرادکی کوششوں کوسراہتاہوں،ہماری پارٹی کامنشوررہاہےکہ کرپشن برداشت نہیں کی جائےگی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت آنےسےپہلےپاکستان گرےلسٹ میں تھا، فائن نینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے نےمزیدشرائط رکھی ہیں۔