روالپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیز ی کا بھر پور جواب دیا جائے گا، ہماری آپریشنل تیاریاں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔
پاک فوج کی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں جنرل قمرجاوید باجوہ نے الخالد ٹینک آرمڈ کور کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کرکے انڈسٹری میں بہترین دفاعی سامان بنانے کو سراہا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1288125076617846791?s=20
تقریب میں الخالد (ون ) ٹینک کوآرمڈ کور رجمنٹ کے حوالے کردیا گیا، الخالد (ون)ٹینک پاکستان کا مین بیٹل ٹینک ہے، آرمڈ کوررجمنٹ نے دمشن کے خلاف ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
…COAS said that our defence preparation and operational readiness is to ensure peace within and peace without. However, if provoked, we shall respond and respond with all our might. (5/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 28, 2020
آرمی چیف نے الخالد ٹینک کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی خود انحصار پالیسی کی بھی تعریف کی ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ الخالد ٹینک پاکستان ، چین اور یوکرائن کا مشترکہ منصوبہ ہے،ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا نے ہمیشہ سیکیورٹی ماحول کے مطابق دفاعی سامان تیار کیا۔