سکھر، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون ، 4 ملزمان گرفتار

162

 

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار، ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او جھانگڑو نے ایک اطلاع پر حدود میں کارروائی کرکے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم مالک ڈنو جتوئی کو گرفتار کرلیا، ملزم متعدد سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا، قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ آباد پولیس نے 5 ایم پوائنٹ کے قریب دوران ناکہ بندی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب سرگرم جرائم پیشہ آفتاب میرانی کو گرفتار کرلیا جو متعدد سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ ٹی ٹی پستول میگزین اور گولیاں برآمدکی گئی ہیں۔ سی سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر جیل موڑ کے قریب کے قریب دوران ناکہ بندی مختلف مقدمات میں مطلوب سرگرم ملزم فاروق ابڑو کو گرفتار کرلیا جو موٹر چوری سمیت سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا۔ انچارج نمائش آغا عابد نے اطلاع پر نمائش کے قریب کارروائی کرکے گٹا فروش افتخار انصاری کو گرفتار کر کے قبضے سے گٹکا اور چھالیہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ سکھر میں جرائم پیشہ افراد کی وارداتیں بڑھنے کے بعد ضلعی پولیس کے امن و امان کے دعوے پر سوال اٹھنے لگے۔ تھانہ آباد کی حدود ایئرپورٹ روڈ کے قریب خریداری کرکے گھر جانے والی خاتون کو روک مسلح افراد کی لوٹ مار، سونا اور نقدی لوٹ کر باآسانی فرار۔ جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں شہریوں کا لٹنا روز کا معمول بن گیا۔ شہریوں کا اے آئی جی و ڈی آئی جی سکھر سے نوٹس لے کر جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ دینے والے افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ۔ سکھر میں جرائم پیشہ افراد نے اپنے پنجے گاڑنے شروع کردیے ہیں، دن دہاڑے لوٹ مار کی وارداتوں میں نہ صرف اضافہ ہوچکا ہے، بلکہ بغیر کسی خوف و خطر کے جرائم پیشہ افراد وارداتیں کرکے باآسانی فرار ہونے میں نہ صرف کامیاب رہتے ہیں، بلکہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہیا تھانہ آباد کی حدود میں عید کے لیے خریداری کرکے سندھ مسلم سوسائٹی کی رہائشی خاتون گھر جارہی تھی کہ بھٹی اسپتال ایئرپورٹ روڈ کے نزدیک دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے رکشہ روک کر خاتون سے لوٹ مار شروع کردی۔ مسلح افراد خاتون سے تین تولے سونا اور نقدی و دیگر سامان چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع آباد تھانہ کی پولیس کو دی گئی، حسب معمول پولیس ملزمان کے غائب ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی، متاثرہ خاتون کے بیٹے احمد ولد عبدالمجید عباسی کی مدعیت میں آباد تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس کا گزشتہ ایک ماہ سے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے اور شہریوں کو سامان سے محروم کرنے والے ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں کررہی۔ جرائم پیشہ افراد اب تو دن کے اوقات میں بھی بلاخوف و خطر وارداتیں کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔ شہریوں نے ایڈیشنل آئی جی سکھر رینج اور ڈی آئی جی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید کے دنوں میں شہر میں بڑھنے والی وارداتوں کا نہ صرف نوٹس لیں بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔